حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر فیصل آباد میں 9 نومبر 2025ء بروز اتوار نہج البلاغہ کے پیغام کو عام کرنے اور معاشرے میں فکری و اخلاقی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اور انجمن حسینیہ بوستان زہراء کے تعاون سے ایک پُرشکوہ "نہج البلاغہ کانفرنس" منعقد ہوئی۔ جس میں کثیر تعداد میں علماءکرام، دانشوران اور محبین اہلِ بیت علیہم السلام نے شرکت کی۔

اس کانفرنس سے سرپرست مرکز افکار اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی، مولانا لیاقت علی اعوان (نظامت کے فرائض)، پروفیسر عابد حسین، مولانا توصیف کمیلی، مولانا مہتاب حسین سروری، مولانا شیخ دلاور نجفی، پروفیسر سید زاہد حسین شمسی، پروفیسر ظفر عباس جوئیہ نے مختلف موضوعات پر خطابات کئے۔

پروگرام کے آخر میں شرکاء کے درمیان قرعہ کشی کے ذریعہ 30 عدد نہج البلاغہ بھی ہدیہ کی گئیں۔




21:48 - 2025/11/11









آپ کا تبصرہ