۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ آن لائن شارٹ کورس کا انعقاد

حوزہ/ مرکز افکار اسلامی دو دہائیوں سے نہج البلاغہ کے پیغام کو عام کرنے میں مشغول ہے۔ اس پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک نیا قدم نہج البلاغہ چینل کا قیام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکز افکار اسلامی دو دہائیوں سے نہج البلاغہ کے پیغام کو عام کرنے میں مشغول ہے۔ اس پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک نیا قدم نہج البلاغہ چینل کا قیام ہے۔ اس چینل سے آن لائن نہج البلاغہ شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

الحمد للہ اکثر دینی مراکز میں گرمیوں کی چھٹیوں میں نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئے شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مرکز افکار اسلامی نے ایسے ہی فعال دینی مراکز کی آسانی کے لیے نہج البلاغہ آن لائن شارٹ کورس کے سلسلہ کا اجرا کیا ہے۔ یہ مراکز اگر شارٹ کورسز میں نہج البلاغہ کے عنوان سے ایک پیریڈ کا اضافہ کر کے یہ ویڈیو سنا دیں تو یقیناً نسل جدید کی کلام امام علیہ السلام سے آگاہی میں اضافہ ہو گا۔

شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو تعلیمات نہج البلاغہ سے آگاہ کرنے کے لئے بارہ ویڈیوز میں ان تعلیمات کو ایک منظم انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ ہر ویڈیو میں گزشتہ درس سے تین سوالات پوچھے گئے ہیں۔ یہ تمام ویڈیوز سننے کے بعد آخر میں ایک ویڈیو میں فقط سوالات پوچھے گئے ہیں اور یوں اس شارٹ کورس کو مکمل کیا گیا ہے۔

جو مراکز یہ شارٹ کورس کرانے کے خواہشمند ہوں وہ مرکز افکار اسلامی سے رابطہ کر کے ان سوالات کے جوابات پی ڈی ایف کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔

مرکز افکار اسلامی سے رابطہ کے لئے واٹس ایپ نمبرز: 00923351625579 یا 00923025230406 یا مرکز افکار کے درج ذیل ایمیل پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے: afkareislami@yahoo.com

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .