۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ سال 2024ء کے آنلائن نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا اعلان

حوزہ / مرکز افکارِ اسلامی کی طرف سے 13 رجب المرجب ۱۴۴۵ھ جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر کلام علی علیہ السلام "نہج البلاغہ" سے فضائل علی علیہ السلام کو عام کرنے کی غرض سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جشن مولود کعبه 1445ھ کے موقع پر مرکز افکار اسلامی کی جانب سے سوا لاکھ روپے کے انعامات کے ساتھ آنلائن نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس آنلائن انعامی مقابلہ میں مرکز افکار اسلامی کے یوٹیوب چینل "nahjulbalagha1" پر پانچ مختصر دورانیہ کے کلپس نشر کئے گئے۔ جس میں شرکاء کو ہر کلپ سے پانچ انتہائی آسان سوالات یعنی ٹوٹل پچیس سوالات کے جوابات دینا طے پایا تھا۔ یہ جوابات مرکز افکار اسلامی کے یوٹیوب چینل اور اس مرکز کی ویب سائٹ "www.afkareislami.com" پر موجود گوگل فارم کے ذریعہ ارسال کئے گئے۔

جوابات ارسال کرنے کی آخری تاریخ 13 رجب ۱۴۴۵ھ بمطابق 25 جنوری 2024ء تھی۔ جس کے دوران 449 افراد نے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے اس آنلائن مقابلہ میں شرکت کی۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ سال 2024ء کے آنلائن نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا اعلان

اس انعامی مقابلہ میں 238 افراد نے 100فیصد درست جوابات دئے جن کے درمیان آج 8 فروری 2024ء، عید ِمبعث کے دن درج ذیل انعامات کی تفصیل کے ساتھ قرعہ اندازی کی گئی:

انعامات کی تفصیل:

پہلا انعام: 30 ہزار روپے

دوسرا انعام: 20 ہزار روپے

تیسرا انعام: 15 ہزار روپے

5 انعامات: 10 ہزار روپے

5 انعامات: 2ہزار روپے

14 عدد: افکار اسلامی کی نفیس نہج البلاغہ

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ سال 2024ء کے آنلائن نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ مرکز افکار اسلامی گذشتہ 22 سال سے کلام امیرالمومنین علیہ السلام کی خدمت میں مشغول ہے۔ نہج البلاغہ سے آشنائی اور اس کی نشر و اشاعت کے لئے اس مرکز کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے گئے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی اس بار جشن مولود کعبہ 1445ھ کے موقع پر اس انعامی مقابلہ کا انعقاد تھا۔

اس انعامی مقابلہ کے نتائج سے آگاہی اور مزید تفصیلات کے لئے مرکز افکار اسلامی کے یوٹیوب چینل کے لنک https://youtu.be/zAmS7F0ANCM اور ویب سائٹ "www.afkareislami.com" پر رجوع کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد علی CN 15:27 - 2024/03/26
    0 0
    اب دوبارہ کب ھوگا،اور آپ تشہیر زیادہ کیا کرین