۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا: ماہ رمضان برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں جہاں دعا و مناجات اور عبادت پروردگار لازم ہے وہیں بندگان خدا کی خدمت بھی ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گناہوں اور حرام سے پرہیز کو اس مہینے کا بہترین عمل بتایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی/ دہلی عزاداری فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل کے زیر اہتمام، سید گوہر کاظم زیدی کی جانب سے درگاہ شاہ مرداں دہلی میں "میڈکل اور روزہ" کے عنوان سے آن لائن/آف لائن شرعی اور طبی سوالات و جوابات پروگرام منعقد ہوا۔ جسمیں نظامت کے فرائض جناب قمر عباس قنبر نقوی نے انجام دئے۔

ڈاکٹر ایس ایم کاظم، ڈاکٹر جون کاظم اور جناب حسین عباس نے روزہ سے متعلق مومنین کے طبی سوالات کے جوابات دئے اور مولانا سید علی ہاشم عابدی نے شرعی سوالات کے جوابات دئے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو دہلی عزاداری، حسینی عزادار، پرچم عباس، کیو ایم نیوز، پرچم غازی، عابدی 113 اور رضوی ٹی وی یوٹیوب چینلس اور فیس بک پیجز نے لائیو نشر کیا۔

آخر میں مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا: ماہ رمضان برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں جہاں دعا و مناجات اور عبادت پروردگار لازم ہے وہیں بندگان خدا کی خدمت بھی ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گناہوں اور حرام سے پرہیز کو اس مہینے کا بہترین عمل بتایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .