۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی 

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی: امام محمد تقی علیہ السلام نے ولادت کے بعد زبان پر کلمہ شہادتین جاری کیا اور ذکر خدا کیا، چھ ماہ کی عمر میں گفتگو کی اور 20 ماہ کی عمر میں خطبہ دیا۔ آپ نے مناظرہ کرتے ہوئے ایک ہی نشست میں ہزاروں سوالوں کے جواب دیے کہ دشمن شکست قبول کرنے پر مجبور ہو گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بگھرہ-مظفرنگر/گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی اراکین انجمن عارفی رجسٹرڈ کی جانب سے درگاہ عالیہ باب الحوائج بگھرہ میں جمعرات 6 جون سے اتوار 9 جون تک چار روزہ اصلاحی مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جمعرات 6 جون کو صبح سے شب تک مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہا، جن میں مولانا ذاکر حسین، مولانا عالم مہدی، مولانا قائم مہدی داؤد پوری، مولانا مہدی حسن واعظ، مولانا اصغر محمود، مولانا حیدر رضا (شیر کوٹی) اور مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔

6 جون کی آخری مجلس میں مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام محمد تقی علیہ السلام کی حدیث "اخلاص بہترین عبادت ہے" کو سرنامہ کلام قرار دیتے فرمایا: ہر عبادت کی قبولیت کی پہلی شرط اخلاص ہے۔ جس طرح غیر خالص پانی سے طہارت ممکن نہیں اسی طرح بغیر اخلاص کے عبادت کا قبول ہونا ممکن نہیں ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا: امام محمد تقی علیہ السلام نے ولادت کے بعد زبان پر کلمہ شہادتین جاری کیا اور ذکر خدا کیا، چھ ماہ کی عمر میں گفتگو کی اور 20 ماہ کی عمر میں خطبہ دیا۔ آپ نے مناظرہ کرتے ہوئے ایک ہی نشست میں ہزاروں سوالوں کے جواب دیے کہ دشمن شکست قبول کرنے پر مجبور ہو گیا۔

آخر میں مصائب بیان کرتے ہوئے کہا: امام محمد تقی علیہ السلام زہر دغا سے شہید ہوئے، اپنے جد بزرگوار مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی طرح آپ پیاسے دنیا سے رخصت ہوئے اور تین دن تک آپ کا جنازہ بھی زیر آسمان رہا۔

اخلاص عبادت کی قبولیت کی شرط ہے: مولانا سید علی ہاشم عابدی 

مجالس عزا میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مومنین و مومنات شرکت کے لیے درگاہ عالیہ باب الحوائج بگھرہ میں حاضر ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مومنین کے شرعی سوالات کے جوابات اور نماز میں پڑھے جانے والے سوروں اور اذکار کی تصحیح کے لیے دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر اہتمام اراکین انجمن عارفی رجسٹرڈ بگھرہ کی جانب سے چار روزہ شرعی سوالات و جوابات کیمپ لگایا گیا ہے جس میں مومنین و مومنات اپنے شرعی سوالات کے جوابات کے لئے مراجعہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .