۱۶ تیر ۱۴۰۳ |۲۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 6, 2024
مولانا سید اشرف علی غروی

حوزہ/ مولانا سید اشرف علی غروی نے مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی نصیحتوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ہر میدان میں اگے بڑھنا چاہیے چاہے وہ دینی تعلیم کا میدان ہو یا عصری تعلیم کا میدان ہو۔ دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ اعلیٰ عصری تعلیم حاصل کریں تاکہ ہمارے اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرس، انجینیئرز جو جہاں بھی ہو وہاں دین کی تبلیغ کرے اور دین کا دفاع کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بگھرہ/مظفرنگر۔ مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ درگاہ عالیہ باب الحوائج کی سالانہ اصلاحی مجالس میں خطاب کرنے کے لیے درگاہ عالیہ پہنچے جہاں انجمن عارفی کے عہدہ داران اور ممبران نے انکا استقبال کیا۔

درگاہ عالیہ میں حاضری کے بعد درگاہ عالیہ باب الحوائج میں دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کے زیر اہتمام، اراکین انجمن عارفی رجسٹرڈ کی جانب سے شرعی سوالات و جوابات کیمپ میں تشریف لائے بعدہ مجلس عزا کو خطاب کیا۔

مولانا اشرف علی غروی نے اسلامی حجاب کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: حجاب کنیزان جناب سیدہ کی علامت ہے۔ حجاب خواتین کی عزت و حفاظت ہے۔ لہذا اہل ایمان خواتین کو اسکی پابندی کرنی چاہئیے۔

مولانا سید اشرف علی غروی نے مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی نصیحتوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ہر میدان میں اگے بڑھنا چاہیے چاہے وہ دینی تعلیم کا میدان ہو یا عصری تعلیم کا میدان ہو۔ دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ اعلیٰ عصری تعلیم حاصل کریں تاکہ ہمارے اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرس، انجینیئرز جو جہاں بھی ہو وہاں دین کی تبلیغ کرے اور دین کا دفاع کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .