۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
لکھنؤ

حوزہ/ مولانا سید اشرف علی غروی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی روش تبلیغ بیان کرتے ہوئے فرمایا: امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنی حکمت اور اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ امام زین العابدین علیہ السلام کی شام شہادت 25 محرم الحرام 1446 ہجری بعد نماز مغربین دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی مدظلہ لکھنو واقع باب النجف سجاد باغ کالونی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے ‌آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین سید اشرف علی غروی نے خطاب فرمایا۔

مولانا علی محمد معروفی نے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز کیا، بعدہ مولانا سید محمد حسین رضوی نے بارگاہ امامت میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

امام سجاد (ع) نے حکمت و اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا: مولانا سید اشرف علی غروی 

مولانا سید اشرف علی غروی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی روش تبلیغ بیان کرتے ہوئے فرمایا: امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنی حکمت اور اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا۔

انہوں نے شہید و شہادت کی عظمت اور اہمیت کو بیان کرتے ہوئے پارہ چنار میں شیعوں کے مظلومانہ شہادت پر اظہار غم و افسوس کیا اور کہا کہ ہمیں ایسے حادثات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس مظلومیت کو یاد رکھنا چاہیے اور دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔

مولانا سید اشرف علی غروی نے عزاداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: امام زین العابدین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے اپنی شہادت تک مسلسل عزاداری کی اور کربلا والوں کی مظلومیت کو بیان کیا کہ جس شام میں لوگ اہل بیت علیہم السلام کے دشمن تھے جب انہیں حقیقت کا علم ہوا تو وہ اہل بیت علیہم السلام سے قریب ہو گئے۔

امام سجاد (ع) نے حکمت و اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا: مولانا سید اشرف علی غروی 

مجلس عزا میں علماء، افاضل اور مومنین نے شرکت کی۔

امام سجاد (ع) نے حکمت و اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا: مولانا سید اشرف علی غروی 

واضح رہے کہ یوم سجاد علیہ السلام 25 محرم الحرام 1446 ہجری کو شعبہ استفتاءات دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی جانب سے سجاد باغ کالونی میں مومنین و مومنات کے شرعی سوالات کے جوابات کے لئے شرعی سوالات و جوابات کیمپ لگایا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .