۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید رضا حیدر زیدی 

حوزہ/ یوم شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ لکھنؤ میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/صادق آل محمد امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت (25؍ شوال) کو دن میں 11 بجے دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ سجاد باغ کالونی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب قبلہ مدیر حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب ؒ لکھنؤ نے خطاب کیا۔

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ، بعدہ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے قرآن کریم کے سورہ سجدہ کی آیت نمبر 24 ’’اور ہم نے ان لوگوں میں سے کچھ کو امام اور پیشوا قرار دیا جو ہمارے امر سے لوگوں کی ہدایت کرتے ہیں اس لئے کہ انھوں نے صبر کیا اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: جس کو اللہ امام بناتا ہے وہ امر الہی کے مطابق لوگوں کی ہدایت کرتا ہے۔ امام وہی حکم دیتا ہے جو اللہ نے حکم دیا ہے اور اسی چیز سے روکتا ہے جس سے اللہ نے روکا ہے۔ یعنی امر الہی ہی امر اہلبیتؑ ہے ۔ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: ‘‘اللہ اس بندے پر رحمت نازل کرے جو ہمارے امر کو احیاء کرے ، یعنی ہمارے علوم کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ۔" یعنی احیاء امر اہل بیتؑ حصول رحمت کا سبب ہے۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے فرمایا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے 34 سالہ دور امامت میں 5 اموی اور 2 عباسی حکمرانوں نے حکومت کی ، ظالموں کے آپسی اختلافات کے سبب تقریباً دس سال حالات قدر بہتر تھے تو آپ ؑ نے مدرسہ کی بنیاد رکھی اور چار ہزار سے زیادہ لوگوں کی تعلیم و تربیت فرمائی۔ آپ نے قرآن کی تفسیر بیان کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو احیاء کیا، امیرالمومنین اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کی ولایت و امامت کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

مجلس عزا میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب کے علاوہ علماء، طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .