جمعرات 24 اپریل 2025 - 22:14
مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف میں شہادت امام صادق (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ / مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کے حسینیه مآب  میں شبِ شہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام پہلی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کے حسینیہ مآب میں بانی و رئیس مکتب جعفریہ کی شبِ شہادت کے موقع پر رسماً پہلی مجلس عزا کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف سے کثیر تعداد میں طلاب و علماء کرام نے شرکت کی۔

مجلس عزا کے پہلے خطیب مرکز احیاء آثار برصغیر کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس اعوان تھے۔ جنہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے مرکز احیاء آثار برصغیر کی وجہ تاسیس اور ترویج مکتب اہلبیت علیہم السلام کے حوالے سے علماء برصغیر کی خدمات و زحمات کو مفصل انداز میں بیان کیا۔

مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف میں شہادت امام صادق (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

حجت الاسلام والمسلمین قیصر عباس نجفی مجلس عزا کے دوسرے خطیب تھے، جنہوں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے ذکر مصیبت سے پہلے امام علیہ السلام کی نگاہ میں علم کی اہمیت اور علماء کی فضیلت کے بیان کے ساتھ ساتھ شاگردان مکتب امام صادق علیہ السلام جیسے مسلم، زراہ وغیرہ کی خدمات کے بعض نمونے بھی پیش کیے۔

مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف میں شہادت امام صادق (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha