۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کی جانب سے آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی رہ کی برسی کا انعقاد

حوزہ / مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کی جانب سے عالم ربانی، مفسر آیات صمدانی، ناشر علوم اہلبیت آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی رہ کی پہلی برسی کے عنوان سے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 27 اگست 2024ء کو مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کی جانب سے عالم ربانی مفسر آیات صمدانی ناشر علوم اہلبیت آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی رہ کی پہلی برسی کے عنوان سے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مولانا قاری حیدر نجفی نے تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا سید اصغر حسین نجفی نے انجام دئے۔

مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کی جانب سے آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی رہ کی برسی کا انعقاد

حوزہ علمیہ قم سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا طاہر عباس اعوان، مؤسس و مدیر مرکز احیاء آثار برصغیر اور پاکستان کے معروف و مؤثر ترین خادم منبر حسینی عالیجناب پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین نے خطاب کیا۔

مرکز احیاء آثار برصغیر شعبہ نجف اشرف کی جانب سے آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی رہ کی برسی کا انعقاد

خطباء نے اپنے بیانات کے دوران آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رہ کی علمی زندگی اور اخلاقی فضائل کو بیان کیا اور دین اسلام و تشیع کے لئے کی گئی ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس عزاء میں پاکستان کے صف اول کے مدرس حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ظفر عباس شہانی، حجۃ الاسلام جناب مولانا سید محمد تقی ابن محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی سمیت حوزہ علمیہ نجف اشرف اور حوزہ علمیہ قم المقدس کے طلاب کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں زائرین کرام نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .