۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان کا مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ

حوزہ / نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان نے قم المقدس میں موجود مرکز احیاء آثار برصغیر کا وزٹ کیا اور مرکز کی فعالیت کو نزدیک سے مشاہدہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین جناب مہدی مھدوی پور نے 21 اگست 2023ء بروز پیر مرکز احیائے آثار برصغیر قم المقدس کا وزٹ کیا اور مرکز کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی وفات پر رئیس و اراکین مرکز احیاء آثار برصغیر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور نجفی صاحب مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا و فاتحہ خوانی کی۔

مدیر مرکز احیاء آثار برصغیر نے مرکز احیاء کے وزٹ کے دوران انہیں اس مرکز کی کارکردگی سے مطلع کیا اور مرکز کی مطبوعات اپنے عزیز مہمان کو پیش کیں۔

آقای مھدوی پور نے مرکز احیاء کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا: برصغیر کے حوالے سے الحمد للہ یہ مرکز بڑی ذمہ داری اپنے ذمے لے چکا ہے۔

نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان کا مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ / مرکز کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا

نمائندگی ہندوستان برصغیر کے آثار خصوصا قاضی نور اللہ شوشتری شہید ثالث اور شہید رابع مرزا کامل دہلوی کے آثار کو احیاء کرنے میں ہر حوالے سے تعاون کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتی ہے اور ہم حاضر ہیں کہ برصغیر کے بزرگوں کے آثار کو مشترکہ طور پر طبع اور انہیں منتشر کریں۔

قابل ذکر ہے کہ مدیر مرکز نے حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای مھدوی پور کو اپنی تالیف کردہ کتاب "کتابشناسی توصیفی تالیفات اہل سنت در رد سلفیت و وہابیت" بھی پیش کی۔

یہ کتاب جامعة المصطفی العالمیہ کی فرمائش پر تالیف کی گئی ہے اور اس کتاب کو انتشارات جامعة المصطفی العالمیہ نے ہی طبع کیا ہے۔

نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان کا مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ / مرکز کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا

مہمان گرامی کا استقبال کرنے کے لئے مرکز احیاء آثار برصغیر کے مدیر و اراکین حجت الاسلام محمد طاہر عباس، سید ظھیر الحسن شیرازی، رئیس اعظم شاھد و دیگر برادران بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .