۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پاکستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندے

حوزہ/ آقای تہرانی اور دفتر کے وفد کے درمیان طویل ملاقات ہمیں طلاب پاکستان کے مختلف تحصیلی اور تحقیقاتی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پژوہشی اور تحقیقاتی حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور طلاب کے مسائل کے حل کیلئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے پاکستان میں نمائندے حجۃ الاسلام جناب داد سرشت تہرانی کی دفتر قائد ملت جعفریہ قم آمد۔ اس موقع پر مدیر دفتر حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی سمیت دیگر اراکین کیجانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ آقای تہرانی اور دفتر کے وفد کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں طلاب کے مختلف تحصیلی اور تحقیقاتی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پژوہشی اور تحقیقاتی حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور طلاب کے مسائل کے حل کیلئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے آخر میں مدیر دفتر جناب ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے آقای تہرانی کی دفتر تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں مندرجہ ذیل افراد شریک تھے :

مہمان: حجۃ الاسلام دادسرشت تہرانی، نمائندہ جامعۃ المصطفی العالمیہ در پاکستان، حجۃ الاسلام احسان رضی، دبیر قطب زبان اردو جامعۃ المصطفی

میزبان: حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی، نمائندہ قائد و مدیر دفتر۔ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام جابر محمدی، دبیر مجلس نظارت۔ حجۃ الاسلام زوار حسین علوی، عضو مجلس نظارت۔ حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری، مسول دفتر۔ حجۃ الاسلام ضیغم عباس جواد، معاون مالی۔ حجۃ السلام کاظم رضا، عضو مجلس عاملہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .