۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدیر دفتر قائد ملت پاکستان شعبہ قم

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ظفر نقوی نے ان صمیمی ملاقاتوں میں احوال پرسی کے علاوہ تنظیم کے حوالے سے اور طلاب کو درپیش موجوده مسائل کے حل کے بارے میں اراکین مجلس عاملہ سے تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ مدیر دفتر قائد ملت پاکستان شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسملمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے اپنے کابینہ کے اراکین و نائب مدیر جناب حجت الاسلام غلام محمد شاکری اور مسئول مالیات حجۃ الاسلام ضیغم عباس کے ہمراہ حوزہ علمیہ قم میں مقیم مجلس عاملہ کے اراکین کے گھروں کا دورہ کیا اور ان سے خصوصی ملاقاتیں کی۔

ڈاکٹر ظفر نقوی نے ان صمیمی ملاقاتوں میں احوال پرسی کے علاوہ تنظیم کے حوالے سے اور طلاب کو درپیش موجوده مسائل کے حل کے بارے میں اراکین مجلس عاملہ سے تبادلہ خیال کیا۔مجلس عاملہ کے اراکین نے اس پروگرام کو بہترین اور مفید اقدامات میں سے قرار دیتے ہوئے قبلہ ڈاکٹر ظفر نقوی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس قسم کے بہترین پروگرام کے سلسلے کو برقرار رکھنے پر تاکید کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .