۱۳ آذر ۱۴۰۱ |۱۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۴ | Dec 4, 2022
روضہ معصومہ قم (س) میں مرحوم قاضی سید نیاز حسین نقوی کی مجلس ایصال ثواب

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے مرحوم قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ایصال ثواب کیلئے مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کے ایصال ثواب کیلئے دفتر قائد قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ س میں مجلس عزا کا انعقاد کیا۔ جس میں مرحوم کے بڑے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی سمیت دیگر لواحقین نے خصوصی شرکت کی۔

اس مجلس عزا کو دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے سابق مدیر و نمائندہ قائد حجۃ الاسلام والمسلمین مظہر حسین حسینی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرحوم قاضی سید نیاز حیسن نقوی کی زندگی کے مختلف پہلووں اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ 

ناظم پروگرام سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے مجلس کے آخر میں نقوی خاندان بالخصوص مرحوم قاضی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین نقوی کو تعزیت پیش کی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر نقوی، دبیر مجلس نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جابر محمدی اور حجۃ الاسلام والمسلمین امان اللہ جعفری صاحب سمیت علمائے کرام و طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 10 =