۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی 

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتطر کے مہتمم اعلٰی ،نائب صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان علامہ قاضی نیازحسین نقوی کے انتقال پر ان کے پسماندگان بالخصوص آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی مدظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال کر جانے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے لواحقین بالخصوص آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی مدظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان اور مرحوم کے علو درجات کی دعا کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

موت العالم موت العالم

معروف فاضل اور دانشور شخصیت ، تجربہ کار سابق جج ،حوزہ علمیہ جامعۃ المنتطر کے مہتمم اعلٰی ،نائب صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان علامہ قاضی نیازحسین نقوی کے انتقال پر ان کے پسماندگان بالخصوص آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی مدظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں مرحوم کے پسماندگان اور مرحوم کے علو درجات کی دعا کرتے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .