۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس

حوزہ/ قاضی علامہ نیاز نقوی مرحوم نے ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین،مہتمم جامعتہ المنتظر لاہور اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ قاضی صاحب قبلہ کی ناگہانی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے.

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .