۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نے علم و تدریس کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں، مرحوم نے دینی اورتعلیمی ادارے قائم کرنے،امر بالمعروف و نہی عن المنکر،تربیت جوانان و شاگردان میں مسلسل جدوجہد کی، عقائد تشیع میں انحرافات کو روکنے میں ان کا بھرپور کردار رھا، انکی دینی،تدریسی،تبلیغی اور تنظیمی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اپنی زندگی انقلاب اور اسلام کی خدمت میں صرف کی اللہ تعالی ان کو اجر اور بلند درجات عطا فرمائے۔

انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدری کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .