۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ نیاز نقوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ غلام عباس رئیسی نے حضرت حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ناگہانی رحلت کو ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ بتاتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ غلام عباس رئیسی نے حضرت حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ناگہانی رحلت کو ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ بتاتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

انا للہ و انا الیہ راجعون 

عظیم خسارہ 

العلماء باقون ما بقی الدھر (الامام علی علیہ السلام) 

حضرت حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ناگہانی رحلت ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ ہے ۔
اس عظیم صدے پر ہم حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، مرحوم و مغفور کے پسماندگان اساتذہ و طلاب جامعہ المنتظر و دیگر حوزہ ہائے علمیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ سبحانہ و تعالٰی مرحوم کو جوار معصومین (ع)  اعلا علیین میں مقام و منزلت عنایت فرمائے اور قوم و ملت کو اس عظیم مصیبت کو برداشت کرنے کا حوصلہ عنایت فرمائے ۔ آمین 

غلام عباس رئیسی  
12 ربیع الاول 1442 ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .