۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ / علامہ حافظ ریاض حسین نقوی نے کہا: قر آن کر یم اللہ تعالی کی عطا کر دہ وہ مقدس کتاب ہے جو پوری دنیا ئے انسانیت کے لئے سب سے بڑا انعام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنی رہائش گاہ پر جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل آیت اللہ حافظ ریاض حسین نقوی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

اس ظہرانے میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین کے علاوہ علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ فیاض حسین نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ صادق عباس عابدی، علامہ شبیر الحسن طاہری، علامہ حبیب حیدر، علامہ منور نقوی، سید رضی حیدر رضوی، نیئر علی سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کی عطا کردہ وہ مقدس کتاب ہے جو پوری دنیائے انسانیت کے لئے سب سے بڑا ایسا انعام ہے جس کی ہمسری کا کوئی بھی دعوی نہیں کر سکتا۔ اس کتاب کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بذریعہ وحی نازل کیا گیا۔

انہوں نے کہا: ہمیں چائیے کہ اپنے تمام مسائل کا حل ہم قرآن مجید میں تلاش کریں اور روزانہ اس کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اپنی آخرت کو بہتر بنائیں۔

آخر میں علامہ حسن ظفر نقوی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .