۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پیر نور الحق قادری اور ڈاکٹر قبلہ ایاز کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے اظہار تعزیت

حوزہ/ علامہ قاضی نیاز حسین نجفی کی رحلت کے موقع پر وفاقی مذہبی امور پاکستان پیر نور الحق قادری وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین و نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ علامہ قاضی نیاز حسین نجفی کی رحلت کے موقع پر وفاقی مذہبی امور پاکستان پیر نور الحق قادری وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات میں نامور عالم دین ، علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رح کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک میں علامہ قاضی نیاز نقوی کی اتحاد امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر پیرنور الحق قادری نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی سیاسی،دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔

وفد میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ، مولانا سید عبدالخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد، ڈاکٹر قبلہ ایاز سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر شریک تھے۔

واضح رہے کہ وفد کی جامعۃ المنتظر آمد پر علامہ افضل حیدری نے وفد کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وفد نے علامہ نیاز حسین نقوی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات رقم کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .