۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عمران خان

حوزہ/پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمر ان خان نے پاکستانی ہندوؤں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے عوام کو بھی دیوالی کی مبارکباد دی۔عمران خان نےکہا کہ پاکستان مساوات اور انسانیت دوست ملک ہے جو اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ نیک نیتی سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ عمران خان نے اپنے آفیشل ٹیوٹر پر اردو میں دیوالی کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کا تہوار مبارک ہو۔

ہمارے تمام ہندو شہریوں کو دیوالی کا تہوار مبارک.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2020

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے، دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

دیوالی کا تہوار 5 دن کا تہوار ہے، اس دوران روشنیوں اور چمک دمک سے گھروں کو سجایا جاتا ہے اور آتش بازی کی جاتی ہے، جبکہ طرح طرح کی مٹھائیاں بھی کھائی اور کھلائی جاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .