۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ہندو برادری کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کوئٹہ میں ہندو برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کوئٹہ میں ہندو برادری کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکا آغاز مسجد روڈ کے مندر سے ہوا۔ریلی میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار اور دیگر ہندو عمائدین کےعلاوہ سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جب کہ ریلی میں مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔

کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار اور دیگر مقررین نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے،گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی طرح ہندو اور دیگر اقلیتی برادری کے جذبات بھی محروح ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .