۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کوئٹہ میں علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

حوزہ/ مظاہرین نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی ایک شریف انسان اور قابل احترام عالم دین ہیں۔ جنکی بے وجہ گرفتاری ایک عالم دین کی توہین، گستاخی اور بے حرمتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ کوئٹہ اور جید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ میں عوام الناس نے احتجاجی ریلی نکالی اور بے بنیاد الزامات کی بنا پر علامہ غلام حسنین کی گرفتاری پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی۔

مظاہرین میں بزرگوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ محمد کاظم بہجتی، علامہ ولایت حسین جعفری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران حسین ہزارہ بھی احتجاجی ریلی کا حصہ تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی ایک شریف انسان اور قابل احترام عالم دین ہیں۔ جنکی بے وجہ گرفتاری ایک عالم دین کی توہین، گستاخی اور بے حرمتی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو بے بنیاد الزامات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں جلد از جلد رہا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .