۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی ماتمی ریلی

حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 8 شوال عالم اسلام کے لیے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول ص اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر یوم احتجاج منایا گیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، انجینئر سخاوت علی، مولانا ناصر سبطین ہاشمی، مولانا عمران ظفر، ڈویژنل صدر آئی ایس او ڈاکٹر جوہر عباس، مولانا مجاہد حسین جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، وسیم عباس زیدی، ندیم عباس کاظمی، زوار حسین بسمل نے کی۔ ریلی کے شرکا نے سعودی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 8 شوال عالم اسلام کے لیے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول ص اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔ ان خائن حکمرانوں نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود ونصاری کی نصرت کی۔ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کیسے مستحق ہو سکتے ہیں۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا سعودی حکمرانوں نے شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے لبرل ازم کی راہ کا انتخاب کر لیا ہے۔ میوزک کنسرٹس، جوئے خانوں اور مخلوط رنگین محفلوں کی کھلم کھلا آزادی دی جا چکی ہے۔ دین کے نام پر نبی زادی کا روضہ زمین بوس کرنے والوں کا سماجی اعتبار سے عمل و کردار تبدیل ہو چکا ہے۔ جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر پر سعودی حکومت کی طرف سے انکار کا کوئی اخلاقی جواز اب باقی نہیں بچا۔ عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔ اپنے اجداد کی اشیاء کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔ سعودی حکومت فوری طور جنت البقیع کی سابق حیثیت و ہیئت بحال کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کرے۔ انہوں نے امت مسلمہ، مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر زور دے۔ ریلی میں حسنین انصاری، زوار لنگاہ، ظفر زیدی، مظہر کات، فخر نسیم صدیقی، الطاف بلوچ، آصف گردیزی، وقار نقوی، مداح ملنگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .