ملتان
-
ملتان پاکستان میں علمائے شیعہ کی اہم پریس کانفرنس؛ جھوٹی ایف آئی آرز کے خلاف زبردست بیان
حوزہ/ملتان پاکستان میں علمائے شیعہ نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے عزاداروں اور منتظمین پر کاٹی گئیں جھوٹی ایف آئی آرز کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ایف آئی آرز کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ملتان، سیدہ ثانیہ زہرا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقتولہ ثانی زہرا کے والد سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ میری بیس سالہ بیٹی کو سسرال والوں نے جن میں اس کا سسر جیون شاہ، شوہر علی رضا شاہ، دیور حیدر شاہ، ساس عزرا جیون و دیگر دو خواتین نے مل کر بیدردی سے قتل کیا اور پھندا لینے کا ڈرامہ کیا۔
-
تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیراہتمام تحفظ قرآن و فلسطین ریلی
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے سادات و گدی نشین اپنے اجداد سے وفا کریں اسمبلی فلور سے سویڈن کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کریں۔
-
ملتان، امامیہ طلباء کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں نے کہا کہ آج فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں یورپ باہر نکل آیا ہے، امریکی یونیورسٹیز کے طلباء نے علم بغاوت بلند کردیا ہے، وہ حق کی بات کررہے ہیں، اور آہستہ آہستہ یورپ بیدار ہورہا ہے، یورپی طلباء کی حمایت میں پوری دنیا کے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔
-
ملتان میں یوم انہدام جنت البقیع پر شیعیان حیدر کرار کی جانب سے احتجاجی ریلی +تصاویر
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر فی الفور سعودی حکومت سے جنت البقیع کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کرنا اس صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے، جن لوگوں نے جنت البقیع میں اہلبیت اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کیا، انہوں نے رسول اللہ سے جنگ کی ہے۔
-
ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ''ناصران امام زمانہ '' سیمینار
حوزہ/ سیمینار سے صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت ممبر قرآن بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت اور دیگر نے خطاب کیا۔
-
ملتان میں ”سیدة النساء العالمین کانفرنس” کا انعقاد
حوزہ/ کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے امام جمعہ والجماعت نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
-
چہلم سید الشہداء پر ملتان میں قرآنی موکب کا قیام +تصاویر
حوزہ/ ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جلوس ہائے عزا کے دوران قرآن موکب لگایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیمات قرآن اور تلاوت قرآن کا اشتیاق پیدا کرنا ہے۔
-
ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی ماتمی ریلی
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 8 شوال عالم اسلام کے لیے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول ص اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔
-
ملتان، انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر خانہ فرہنگ ایران میں نمائش کا انعقاد:
انقلاب اسلامی ایران کا رہتی دنیا تک کوئی سدباب نہیں، مقررین
حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ انقلاب ایران کا رہتی دنیا تک کوئی سدباب نہیں، ہمارے لئے ایرانیوں کا انقلاب بہترین مشعل راہ ہے، مسلمانوں کو اغیار کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
-
تصاویر/ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں احتجاجی دھرنا
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔
-
شیعہ علماء کونسل ملتان کا اجلاس، ضلع اور تحصیل کابینہ کی حلف برداری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کا اہم اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی صدر ملتان محمد باقربلوچ اور تحصیل صدر ملتان سید علی سجاد نقوی نے شرکت کی۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باہنر ملتان میں انتقال کر گئے
حوزہ/ پاکستان کے شیعہ عالم دین، اخلاق حسنہ کے پیکر عظیم سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باہنر ملتان کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
-
ملتان،جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام فرانسیسی صدر و فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ فرانس سمیت یورپ میں رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے قابل مذمت ہیں, آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزت و ناموس رسالت پر کوئی آنچ قبول نہیں کر سکتے۔
-
ملتان، دی میڈیا فائونڈیشن کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس
حوزه/ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات معاشرے میں امن کو متاثر کرنے کی ناکام کوششیں ہیں، جس کی شہر بھر کے بیشتر مسالک ومذاہب کے مذہبی قائدین اور سول سوسائٹی ممبران شدید مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
-
تصویر/ ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کی تحفظ ناموس رسالت ریلی
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ فرانس سمیت یورپ میں رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے قابل مذمت ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام اسلام کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزت و ناموس رسالت پر کوئی آنچ قبول نہیں کرسکتے، آج عالم اسلام کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
-
ملتان، تحفظ ناموس رسالت ریلی، فرانسیسی وزیراعظم کا پتلا نذرآتش
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ فرانس سمیت یورپ میں رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے قابل مذمت ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام اسلام کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔
-
ملتان، تنظیم اسلامی پاکستان کے زیراہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ امیر تنظیم حلقہ جنوبی پنجاب ڈاکٹرمحمد طاہر خان خاکوانی نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اللہ کے رسول (ص) سے اپنے تعلق اور محبت کو مضبوط کرے اور تمام اسلامی ممالک میں محض احتجاج کی بجائے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور تجارتی وسفارتی تعلقات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔
-
ملتان، عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس
حوزہ/ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ یوم ولادت کو مکمل عقیدت اور محبت سے منایا جائے گا، دفعہ 144 کے تحت جلوسوں میں گھڑ دوڑ پر پابندی عائد ہوگی، جلوسوں میں شامل بچوں کی وجہ سے بدنظمی پھیلنے کے پیش نظر شہری چھتوں سے جلوسوں پر کھانے پینے کی چیزیں پھینکنے سے احتراز کریں۔