ہفتہ 15 مارچ 2025 - 13:59
خبر غم؛ ملتان کے بزرگ عالمِ دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی انتقال کرگئے

حوزہ/ مرحوم نے ملک پاکستان کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی، جن کے شاگرد آج بھی دین مبین کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ وہ جامعہ شہید مطہری اور جامعہ خدیجة الکبریٰ کے سرپرست رہے اور اپنی منفرد خطابت کے باعث خاص مقام رکھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان کے معروف عالمِ دین، سربراہ جامعہ شہید مطہری ملتان اور حسینی تبلیغی مشن پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے عارضۂ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

مرحوم کی ملی، علمی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ملک پاکستان کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی، جن کے شاگرد آج بھی دین مبین کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ وہ جامعہ شہید مطہری اور جامعہ خدیجة الکبریٰ کے سرپرست رہے اور اپنی منفرد خطابت کے باعث خاص مقام رکھتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ امام بارگاہ ابوالفضل العباس میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ علماء کرام، واعظین، خطباء، طلبہ، شاگردان اور عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

نمازِ جنازہ میں شریک اہم شخصیات میں؛ علامہ مظہر حسین علوی، علامہ شبیر بخاری، سید عون ساجد نقوی، مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ موسیٰ رضا جسکانی، علامہ تنویر الکاظم گیلانی، علامہ غضنفر علی حیدری، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ سلطان احمد نقوی، علامہ امیر حسین نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ ظفر حسین حقانی، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا مجاہد عباس، علامہ سید حسن شیرازی، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا روح اللہ کاظمی، مولانا عظیم حر نجفی، مولانا غلام عباس نقوی، قاری غلام رسول، مولانا افضل جعفری، علامہ غلام شبیر حیدری، مولانا عون محمد نقوی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا عمران حیدر قمی، مولانا معید عسکر کاظمی، مولانا ڈاکٹر جواد رضا خان، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا اعجاز بلوچ، مولانا فضل عباس محمدی، مولانا مختار حسین قیصر، مولانا ذوالفقار علی حیدری، مولانا گلزار حسین قائمی، مولانا تقی گردیزی، انجینئر مولانا کاشف حیدری، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ اقتدار نقوی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا انتصار مہدی کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

مرحوم کے انتقال کو ملتِ تشیع کا بڑا علمی و تبلیغی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha