جمعرات 29 مئی 2025 - 09:23
قم؛ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں عشائیہ اور ”حُسنِ ایثار“ ایوارڈ

حوزہ/جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا قم کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام علامہ سید حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں دیگر علمائے کرام بھی شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا قم المقدسہ کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام علامہ سید حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں دیگر علمائے کرام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ملکی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارا چنار کے معاملے میں علامہ حسن ظفر نقوی کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا قم المقدسہ کی جانب سے علامہ سید حسن ظفر نقوی کو ملکی حالات باالخصوص پارا چنار کے لیے مجاہدانہ اور شجاعانہ کردار پر "حُسنِ ایثار" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قم؛ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں عشائیہ اور ”حُسنِ ایثار“ ایوارڈ

قم؛ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں عشائیہ اور ”حُسنِ ایثار“ ایوارڈ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha