حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا پاکستان نے غاصب اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انقلابِ اسلامی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
جامعہ روحانیت خیبرپختونخواہ مقیم قم المقدسہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سر زمین پر غاصب صیہونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈرز، دانشور، مؤمنین، خواتین اور بچوں کی مظلومانہ شہادت پر امام عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری اور تمام امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کی ہے۔
جامعہ روحانیت خیبرپختونخواہ نے اس موقع پر نظامِ انقلابِ اسلامی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر میدان میں حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔









آپ کا تبصرہ