جمعہ 13 جون 2025 - 17:07
جامعہ روحانیت گلگت پاکستان کی جانب سے غاصب صیہونی جارحیت کے خلاف مذمتی و تعزیتی بیان

حوزہ/جامعہ روحانیت گلگت پاکستان نے ایک بیان میں، غاصب صیہونی ریاست کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت گلگت پاکستان کے تعزیتی اور مذمتی بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ (سورۃ آل عمران، آیت 169)

جامعہ روحانیت گلگت پاکستان پوری شدت اور جرأت کے ساتھ غاصب صیہونی غاصب ریاست کے اس وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختار سرزمین کو نشانہ بنایا گیا۔ اس ناپاک اور جارحانہ کارروائی میں ایران کے متعدد ممتاز فوجی رہنما، جن میں شہید سردار محمد باقری (چیف آف جنرل اسٹاف) اور شہید سردار حسین سلامی (سپاہ پاسداران کے کمانڈر) اور سردار حاجی زادہ سرفہرست ہیں، جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اس سانحے میں ایٹمی سائنسدانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت نے صیہونی ریاست کی درندگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، بلکہ ایک خودمختار اور امن پسند ملک کے خلاف کھلی دہشت گردی بھی ہے۔

ہم اس مجرمانہ اقدام کو امریکہ اور غاصب صیہونی ریاست کی جانب سے اسلامی مزاحمت، اتحاد امت اور بالخصوص ولایت فقیہ کے عالمی تصور کے خلاف جاری طویل سازشوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، لیکن جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) نے ارشاد فرمایا ہے، "ظلم کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ دشمن کو پچھتانے کا بھی موقع نہ ملے گا۔"

جامعہ روحانیت گلگت پاکستان کے تعزیتی پیغام کے اہم نکات:

1. ہم اس وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام، قیادت اور مزاحمتی محاذ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

2. ہم عظیم شہداء کی المناک شہادت پر امام خامنہ ای (مدظلہ العالی)، حکومتِ اسلامی ایران، مسلح افواج اور شہداء کے پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کرتے ہیں۔

3. ہم امریکہ اور صیہونی ریاست کو مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن کے سب سے بڑے دشمن اور بدامنی کے مرکزی محرکات تصور کرتے ہیں۔

4. ہم، بطورِ انقلابِ اسلامی کے روحانی سپاہی، رہبرِ معظم کے زیرِ سایہ، امام خمینی (رح) کے افکار اور مزاحمتی نظریے کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

5. ہمیں یقین کامل ہے کہ یہ خونِ شہداء مقاومت کے شجر کو مزید تناور بنائے گا، اور وہ دن دور نہیں جب صہیونیت کا ناپاک وجود تاریخ کے کوڑے دان میں دفن ہوگا، اور عدلِ الٰہی کا سورج پوری انسانیت پر طلوع ہوگا۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے، اور امت مسلمہ کو دشمنانِ اسلام کے خلاف بیداری، یکجہتی اور مزاحمت کی توفیق دے۔

والسّلام علی من اتبع الھدیٰ

جامعہ روحانیت گلگت پاکستان

13 جون 2025ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha