جمعہ 13 جون 2025 - 15:00
مسلم دنیا یک صدق ہو کر غاصب اسرائیل کے خلاف متحد ہو، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے غاصب اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا یک صدق ہو کر غاصب اسرائیل کے خلاف متحد ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے غاصب اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا یک صدق ہو کر غاصب اسرائیل کے خلاف متحد ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور امت مسلمہ کی خودمختاری پر حملہ ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل جو پہلے ہی فلسطین میں نسل کشی کا مرتکب ہے، اب ایران پر حملہ کر کے اپنے مکروہ عزائم کو آشکار کر چکا ہے۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کو امت مسلمہ کا دفاع سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالم اسلام متحد ہو کر اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دے اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا ایک آواز بن کر صیہونی ظلم کے خلاف کھڑی ہو۔

مسلم دنیا یک صدق ہو کر غاصب اسرائیل کے خلاف متحد ہو، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha