جمعہ 13 جون 2025 - 10:09
برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں / ملک بھر میں بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاجی ریلیوں کا اعلان

حوزہ / علامہ سید ساجد نقوی نے اپنے ایک پیغام میں برادر ملک جمہوری اسلامی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے برادر ملک جمہوری اسلامی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملے کے خلاف ملک بھر میں بعد از نماز جمعہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا: سامراج کسی بھی قسم کی انسانی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، تمام آزادی پسندوں کواس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا: اسرائیلی صہیونی حملے سے واضح ہوگیا کہ سامراج اور اس کے پر وردہ کبھی بھی دنیا میں امن نہیں چاہتے۔ اسرائیل کی جانب سے شہری آبادیوں پر کئے جانے والے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اس حملے میں بعض کمانڈرز اور سائنسدانوں سمیت سویلینز کی شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جو انتہائی افسوسناک ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: پاکستانی قوم و ملت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل نے حملہ کرکے خطے کو خطرناک صورتحال کی جانب سے دھکیلنے کی کوشش کی ہے، قائد ے۔ قابض صہیونی ریاست اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے خطے میں کشیدگی اور بد امنی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ سامراج نے جس ناجائز اور قابض صہیونی ریاست کی پشت پناہی کی وہ اب بے لگام ہوچکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha