حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کے حملے اور کئی شریف شہریوں، کمانڈروں اور دانشوروں کی شہادت کی مذمت میں دفتر حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی جانب سے جاری پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
«فَوَیْلٌ لِلَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ أَلِیمٍ»
صہیونی مجرم و غاصب حکومت کا ایران اسلامی کی سرزمین پر وحشیانہ حملہ، جس کے نتیجے میں متعدد شریف شہریوں، اعلیٰ کمانڈروں اور عظیم دانشوروں کی شہادت واقع ہوئی، نہایت افسوسناک اور اس منحوس رژیم و اسلام دشمنوں کے پست و ذلیل مزاج کی علامت ہے۔
ہم اس دردناک مصیبت پر ملت عزیز ایران بالخصوص شہداء کے معزز خاندانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے شہداء کے لیے رضوان و رحمت اور زخمیوں و متاثرین کے لیے شفائے عاجل کے لئے دعاگو ہیں۔
عید اللہ الاکبر کی آمد پر خداوند متعال سے التجا کرتے ہیں کہ اس ملک کو جو حضرت امیرالمؤمنین صلوات اللہ علیہ اور ان کی معصوم اولاد علیہم صلوات اللہ کی پیروی پر فخر کرتا ہے، ظالموں اور دشمنوں کی سازشوں اور ان کے شوم منصوبوں کے شر سے محفوظ رکھے اور مسلمانوں کے لیے نصرت و عزت مقدر فرمائے۔
17 ذی الحجہ الحرام 1446ھ / 13 جون 2025ء
دفتر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی









آپ کا تبصرہ