حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر فضائی حملوں کے بعد ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں غاصب صیہونی حکومت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
عظیم ملت ایران! صیہونی حکومت نے آج صبح اپنے پلید اور خون آلود ہاتھ سے ہمارے پیارے ملک میں ایک اور سنگین جرم انجام دیا اور اپنی پست فطرت کو رہائشی علاقوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ یہ حکومت سخت ترین سزا کی منتظر رہے۔ ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کا طاقتور ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ دشمن کے حملے میں کئی عظیم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ صیہونی حکومت نے اس جرم کے ذریعے اپنے لیے ایک دردناک اور تلخ انجام کو دعوت دی ہے، اور یقیناً اس کا مزہ چکھے گی۔
سید علی خامنہ ای
13 جون 2025









آپ کا تبصرہ