جمعہ 13 جون 2025 - 10:57
رہبر معظم انقلاب کی محوریت پر اتحاد اور یکجہتی وقت کی اشد ضرورت / باہمی اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا دشمن کی خدمت کے مترادف ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری همدانی نے کہا : ان حساس اور نازک تاریخی لمحات میں ولی فقیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے محور پر اتحاد اور یکجہتی ضروری اور لازم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے آج فجر کے وقت ایران پر ہوئے صیہونی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صہیونی ناجائز اور سفاک حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور یقین ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج اس جرم کا قاطع اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔

شہید کمانڈروں بالخصوص شہید باقری و شہید سلامی سمیت ایٹمی سائنسدانوں کی مظلومانہ شہادت، جن کا راستہ ان شاء اللہ ان کے وفادار ساتھی مزید قوت و عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے اور نہتے عوام کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ یہ صہیونی حکومت اپنے ناپاک وجود کے آخری دنوں میں ہر جرم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

ایسے حالات میں کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا دشمن کی خدمت کے مترادف ہے۔ سب کو اسلام اور انقلاب کے دشمنوں خاص طور پر امریکہ، صہیونی حکومت اور ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی شفایابی، مجاہدین اسلام کی کامیابی اور صہیونی ناجائز حکومت کی نابودی کے لیے دعاگو ہوں۔

۲۳ خرداد ۱۴۰۴ شمسی / 13 جون 2025ء

حسین نوری همدانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha