جمعہ 13 جون 2025 - 10:34
اسرائیلی حملے بدترین جارحیت اور عالمی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے جمہوری اسلامی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے آج علی الصبح ایران پر ہونے والے صیہونی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: اسرائیلی حملے بدترین جارحیت اور عالمی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا: ان حملوں میں اعلی ایرانی کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادت یقینا بڑا نقصان ہے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے مزید کہا: ایران اپنی سالمیت و خودمختاری کے دفاع کے لیے جوابی حملے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پوری دنیا پر یہ بات عیاں ہے کہ اسرائیلی حملوں کو مکمل طور پر امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: آئی اے ای اے کا ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف قرارداد پیش کرنا اسرائیل کو شہ دینے کے مترادف ہے۔ اسرائیلی حملوں نے مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: یہود وہنود ملی بھگت کے تناظر میں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو اسرائیلی جارحیت کو لگام ڈالنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا: ایران کی اعلی قیادت امریکہ واسرائیل کے تمام تر شیطانی و مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ درحالانکہ ایران کی مدبرانہ اور دور اندیش قیادت نے اب تک جنگ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے۔ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کا حصول ایران کا حق ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: غاصب اسرائیل کے حملوں نے تمام تر حدیں عبور کرتے ہوئے حیدر کرار کے شیروں کو للکارا ہے۔ دنیا دیکھے گی جمہوریہ اسلامی ایران کا اسرائیل پر جوابی وار فیصلہ کن اور خیبر شکن ثابت ہو گا۔ ان شاءاللہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha