حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے جمعہ کے روز ایران پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے:"سعودی عرب اسلامی جمہوریہ ایران، جو ایک برادر ملک ہے، پر اسرائیل کے ان کھلے حملوں کی شدید مذمت و تقبیح کرتا ہے جو اس کی خودمختاری اور سلامتی کو نشانہ بناتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔"
مزید کہا گیا ہے کہ:"سعودی عرب ان سفاکانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس امر پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری طور پر ان حملوں کا سدباب کریں اور اس جارحیت کو روکے۔"









آپ کا تبصرہ