حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مستقل بریگیڈ ۸۳ روحانیون رزمی تبلیغی امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے تازہ بیان میں صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عزت و سلامتی کے دفاع میں لمحہ بھر بھی تردید نہیں کریں گے اور فوری، قاطع اور کوبندہ جواب کو اپنا مسلمہ حق سمجھتے ہیں۔
بیانیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب صہیونی حکومت نے بزدلانہ اور اندھا دھند حملہ کر کے اپنی خبیث فطرت دنیا پر واضح کر دی۔ ان حملوں کا نشانہ نہ صرف فوجی مقامات اور اہم تنصیبات بنیں، بلکہ رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی جو کہ سراسر ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
بریگیڈ ۸۳ کے مطابق، ایران ایک ہزاروں سالہ تاریخ رکھنے والا ملک ہے جس کے عوام غیرت، عزت اور ایمان سے سرشار ہیں۔ ہم نے عاشورا، خرمشہر اور نہجالبلاغہ علی علیہ السلام سے شجاعت، استقلال اور آزادی کا سبق سیکھا ہے۔ دشمنوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شہداء کا پاک خون، ان کے آرام و سکون کو چھین لے گا اور اس جرم میں شریک ہر ہاتھ، چاہے تل ابیب ہو یا واشنگٹن، ایرانی عوام کے انتقام سے محفوظ نہیں رہے گ
ا۔









آپ کا تبصرہ