۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسطین

حوزہ/ صہیونی حلقوں نے فلسطین کی جانب سے جوابی کارروائیوں میں اضافے اور مزاحمتی گروہوں کی تیزی سے مضبوطی کے نتیجے میں مغربی کنارے میں حالات کے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حلقوں نے فلسطین کی جانب سے جوابی کارروائیوں میں اضافے اور مزاحمتی گروہوں کی تیزی سے مضبوطی کے نتیجے میں مغربی کنارے میں حالات کے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صیہونی حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے صہیونی فوج کے ایک اڈے سے مرکاوا 2 ٹینک کی چوری اسرائیل کی فوجی اسٹیبلشمنٹ میں گہرے، دیرینہ مسائل کی صرف ایک چھوٹی سی مثال ہے۔

صہیونی میڈیا نے اس تناظر میں کہا ہے کہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بعض عناصر بشمول افسران اور سپاہی ہتھیار چوری اور فروخت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان ہتھیاروں کا بڑا حصہ بالآخر مغربی کنارے میں فلسطینی تنظیموں تک پہنچ جاتا ہے لیکن اس بار عجیب بات یہ ہے کہ شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈے سے ایک بڑا ٹینک چوری ہو گیا جس کا کسی کو پتا بھی نہیں چل سکا۔

میڈیا کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور تحقیقات کے بعد کوسٹل بریگیڈ کے تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ مذکورہ ٹینک ایسی جگہ سے ملا تھا جہاں فضلے کا گودام تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .