۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسرائیل

حوزہ/ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کے بعد کہ مزید ممالک اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے بارے میں اسلام آباد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کے بعد کہ مزید ممالک اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے بارے میں اسلام آباد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات اور فلسطینیوں کے حقوق کے مطابق کیا جائے گا۔

پاکستان نے صیہونی حکومت کے حکام کے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے، اگرچہ بعض عرب ممالک نے امریکی دباؤ کے زیر اثر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ کیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس حکومت کو خطے کے عوام اور مسلمانوں کی طرف سے قبول کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .