۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی زخمی ہو گئے، فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ مشرقی غزہ میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ پر اسرائیلی حملے میں 22 فلسطینی زخمی ہوئے، اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں نسل پرستانہ دیوار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینیوں پر گیس بموں اور آنسو گیس سے حملہ کیا۔

اس حملے میں ایک فلسطینی بچہ بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، غزہ کے محاصرے اور فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فلسطینیوں کا یہ پرامن مظاہرہ مسلسل ساتویں ہفتے بھی جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .