۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب الله لبنان

حوزه/ حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی صیہونی دشمن کو ہوائی برتری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس کام کیلئے مزاحمت و مقاومت کے پاس زمین سے ہوا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائل موجود ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی جانب سے تکفیری دہشت گردوں کے ناجائز قبضے سے الجرود کی پہاڑیوں کو آزاد کرانے کی سالگرہ کے حوالے سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سام 6 اینٹی ائیر میزائل بھی رکھے گئے تھے۔

حزب اللہ لبنان کے کمانڈر حاج حمزہ نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن میزائلوں کو نمائش کےلئے رکھا گیا ہے، وہ غاصب صہیونی صیہونی حکومت کےلئے ایک پیغام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی فورسز کے پاس اس سے بھی جدید ترین ہتھیار موجود ہیں جن کو آج نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے کمانڈر نے سام 6 میزائل کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک مؤثر ہتھیار ہے اور 1973ء کی شام اور مصر کی غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ میں اس میزائل نے 96 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

حاج حمزہ نے کہا کہ ہم نے سام 6 کو اس لئے نمائش میں رکھا ہے کہ دشمن کو معلوم ہوجائے کہ یہ ہمارے میوزیم میں یہ ہتھیار ہے، کیونکہ اب اس میزائل کے پرزے انٹیک ہیں اور ہم ان کی تاریخی اہمیت کو محفوظ رکھیں گے اور ہمارے پاس اس سے جدید ترین ہتھیار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے کمانڈر نے کہا کہ بعلبک میں میوزیم کا افتتاح ہوگیا ہے اور یہاں پر غاصب صہیونی حکومت سے چھینے ہوئے وہ ہتھیار رکھے ہوئے ہیں جن کی مدد سے وہ لبنانی اور فلسطینی عوام کو ڈراتے تھے۔

یاد رہے کہ بعلبک میں ہونے والی نمائش میں فوجی گاڑیاں، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، ڈرون طیارے، جاسوسی طیارے اور میزائل رکھے گئے ہیں اور یہ سب وہ ہتھیار ہیں جو غاصب صہیونیوں کے ساتھ جنگوں میں غنیمت کے طور پر مزاحمت کے ہاتھ لگے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .