۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سید علی فضل الله امام جمعه بیروت

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید علی فضل اللہ نے کہا کہ ہم سب کو 33 روزہ جنگ کے نتیجے میں حاصل شدہ کامیابیوں کی حفاظت کیلئے اندورنی اتحاد و وحدت اور مجاہدین کو مضبوط بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ بیروت لبنان حجت الاسلام والمسلمین سید علی فضل اللہ نے 33 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو 33 روزہ جنگ کے نتیجے میں حاصل شدہ کامیابیوں کی حفاظت کیلئے اندورنی اتحاد و وحدت اور مجاہدین کو مضبوط بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پر، ان تمام قوتوں کی تقویت لازم ہے، جنہوں نے لبنان کی عزت و وقار اور استقلال کیلئے شجاعت کے ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

امام جمعہ بیروت لبنان نے کہا کہ اس وقت لبنان خطرناک دو راہے پر کھڑا ہے، لہٰذا طاقتور عناصر کو مقاومت اور عوامی اتحاد و وحدت کے تناظر میں اپنی طاقت کی حفاظت کرنی چاہیئے

یاد رہے کہ 2006ء میں غاصب صہیونیوں نے بڑے پیمانے پر لبنان پر حملہ کیا تھا اور یہ جنگ 33 دنوں تک جاری رہی تھی۔

واضح رہے کہ 33 روزہ جنگ میں غاصب صہیونی حکومت کو بدترین شکست ہوئی تھی، اس بنا پر اس دن کو حزب اللہ لبنان روز مقاومت اسلامی کے نام سے مناتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .