حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات کی اور دونوں رہنماوں نے ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کی اسلامی جہاد اسلامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الھندی سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں فلسطین، لبنان اور خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال اور تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں جہاں لبنان، فلسطین اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔