۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس ’’موساد‘‘ کے جاسوسوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس ’’موساد‘‘ کے جاسوسوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ موساد کا جاسوس سویڈش پولیس کے تعاون سے دو عرب مسلمانوں کے عقائد کی توہین کر رہا ہے، انہوں نے قرآن پاک کی حفاظت کے حوالے سے اسلامی ممالک کی روش کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بدمعاش اور مجرم نے سویڈن کی پولیس کے تعاون سے قرآن پاک کو دوبارہ جلایا ہے، یہ ایک شرمناک فعل اور دو ارب مسلمانوں کی تذلیل کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سویڈن، ڈنمارک اور مغرب کی منافقت اور دو رخی کا سامنا ہے، ہم نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس دیکھا، ہم نے او آئی سی کے بیان کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر یہی توہین کسی شہنشاہ، حکمران یا کسی بادشاہ کی بیوی اور کسی عرب حکومت کے سربراہ کی ہوتی تو ہر کوئی ایک موقف اختیار کرتا، بولتا اور کوئی خاموش نہ رہتا، لیکن قرآن پاک کو بار بار جلایا گیا اور ان حکمرانوں اور بادشاہوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے عالم اسلام کے بہادر سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے دنیا کے بہادر اور غیرت مند سپاہیوں، اب دوسروں کے کچھ کرنے کا انتظار کرنے کا کوئی فائدہ اور کوئی مطلب نہیں، آپ خود اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور قرآن پاک کی مدد کریں اور ان تجاوزات کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .