۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گستاخ قرآن مومیکا

حوزہ/ ایک ترک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن کی ایک بڑی مسجد اور اسٹاک ہوم میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے نئے اجازت نامے کی درخواست دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک نیوز ایجنسی ’’ انادولو ‘‘نے پیر کے بتایا کہ سویڈش پولیس نے اس خبر رساں ایجنسی کو اطلاع دی ہے کہ عراقی نژادسویڈش شہری "سیلوان مومیکا" کہ جس نے متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے، اس شخص نے اس ہفتے فیتجا مسجد کے سامنے اور ایرانی سفارت خانے کے سامنے دوبارہ قرآن کی بے حرمتی کرنے کی اجازت مانگی ہے ۔

سویڈش پولیس کے مطابق اس شخص کی جانب سے دوبارہ قرآن کی بے حرمتی کی درخواست کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے کہ سیلوان مومیکا نے گزشتہ روز ( پیر کے دن) سویڈن کی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بار پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔

اطلاعات کے مطابق دو افراد، جن میں سے ایک مومیکا تھا، انہوں نے پیر (31 جولائی) کو اسٹاک ہوم میں سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، جیسا کہ اس سے پہلے کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دنیا کے تمام مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

اس سے پہلے بھی مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ سویڈن کی پولیس نے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جس کے منتظمین قرآن کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سویڈش پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ اجتماعات کے لیے اجازت نامہ جاری کرتے ہیں نہ کہ ان کے دوران ہونے والی کارروائیوں کے لئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .