۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کربلا

حوزہ/ عراقی پارلیمنٹ میں سروس کمیشن نےاس سال عاشورہ کے دن 1 کروڑ 60 لاکھ ( 16 ملین) زائرین کی کربلا آمد کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ میں سروس کمیشن کے وائس چیئرمین باقر الساعدی نے آج (اتوار 30 جولائی) کو اعلان کیا کہ تقریباً 16 ملین زائرین روز عاشور امام مظلوم کا غم منانے کے لئے کربلائے معلی میں داخل ہوئے۔

روز عاشور امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کا غم منانے کے لئے آئے زائرین کے سلسلے میں کئے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سیکورٹی کا بہترین انداز میں انتظام کیا گیا تھا۔

الساعدی نے مزید کہا کہ ہمارے ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 16 ملین زائرین کربلا میں داخل ہوئے ہیں جو کہ بہت اچھی اور مثبت بات ہے۔

کل (ہفتہ 29 جولائی) عراق میں محرم کی دسویں تاریخ تھی، دنیا کے مختلف شہروں سے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا غم منانے کے لئے کربلائے معلی کی جانب عزاداروں کا ایک سیلاب امڈ پڑا، عراقی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے بھی بہت سے اہل بیت (ع) کے چاہنے والے اس موقع پر کربلا میں موجود تھے اور اب بھی موجود ہیں۔

عراق میں یوم عاشورہ کی تقریب ہر سال بہت شاندار طریقے سے منعقد کی جاتی ہے، لیکن اس سال مغربی ممالک بالخصوص سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بار بار توہین کی وجہ سے عزاداروں نے قرآن کریم کے تئیں خاص توجہ دی اور اس بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .