۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
حادثہ کربلا

حوزہ/ کربلائے معلی حرم امام حسین علیہ السلام کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے اب تک 8 زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کے قریب امام علی روڈ (شارع امام علی ) پر گیس سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں اس روڈ کو بند کر دیا گیا اور ریسکیو اور فائر بریگیڈ کو فوری طور پر علاقے میں روانہ کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت کچھ زائرین اس سڑک پر موجود تھے اور وہ تیزی سے منتشر ہوگئے، تاہم تقریباً 40 زائرین آگ میں پھنس گئے اور ان کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

آگ کی لہریں اتنی تیز تھیں کہ حرم کی جانب پھیلتی ہی جا رہی تھی اور مسلسل گیس سلنڈر پھٹ رہے تھے اور قریب تھا کہ یہ آگ حرم کی جانب سرایت کر جائے لیکن ریسکیو ٹیم کی زحمتوں اور فائر بریگیڈ کی بہ موقع حاضری کی وجہ سے اس آگ کو کنٹرول میں کر لیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .