۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تعزیہ

حوزہ/ جھارکھنڈ کے بوکارو میں ہفتہ کی صبح محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا، تعزیہ ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے سے 13 افراد جھلس گئے جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ کے بوکارو میں ہفتہ کی صبح محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا، تعزیہ ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے سے 13 افراد جھلس گئے جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب بوکارو کے علاقے برمو میں کھیتکو کے مقام پر پیش آیا، بتایا جا رہا ہے کہ جلوس میں شامل تعزیہ 11 ہزار وولٹ کی تار سے ٹکرا گیا جس سے جلوس میں رکھی بیٹری میں دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے وہاں موجود ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے، گاؤں والے انہیں قریبی اسپتال لے گئے، جہاں 4 لوگوں کی موت ہو گئی، باقی زخمیوں کو بوکارو جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

کھیتکو کے سربراہ شبیر انصاری نے بتایا کہ یہ واقعہ اوپر درگاہ ٹولہ میں تعزیہ آپس میں ملاتے وقت پیش آیا، اس گاؤں میں تعزیہ ملانے کی پرانی روایت رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں کل 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے 4 کی موت ہو چکی ہے، سات افراد کا علاج کیا جا رہا ہے اور 2 افراد کو ہسپتال سے ڈسٹارج کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .