۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کنعاني

حوزہ/ ایران نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر ہمارے پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے بہت سے خاندانوں کو غمزدہ کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے اس تناظر میں پاکستانی قوم اور اس کی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر ہمارے پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے بہت سے خاندانوں کو غمزدہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس المناک اور دہشت گردانہ واقعے پر پاکستان کے ساتھ ہے، ناصر کنعانی نے دہشت گردی کے واقعے سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر باجود میں جمعیت علمائے اسلام -ف (جے یو آئی-ف) کے کنونشن میں دھماکا ہوا تھا۔ دھماکے میں کم از کم 40 جاں بحق اور 80 دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .