۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایرانی وزیر خارجہ

حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پاکستان کے دفترِ خارجہ کے حکام سمیت ایرانی سفیر نے ان کا باضابطہ استقبال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 3 اگست 2023ء کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، تاہم دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حسین امیر عبدالہیان پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے مفاہمتی دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے۔

پاکستان کے ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا دورہ، پاکستان اور ایران کیلئے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کا ایک موقع ہو گا، اس دورے کے دوران، خاص طور پر علاقائی روابط، توانائی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .